لاہور(نمائندہ خصوصی سے ) لیسکو میں متعدد افسران کے تقروتبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے ۔نوٹیفکیشن کے مطابق ایکسئین میکلورڈ ڈویژن فیضان قادر کو معطل کرنے ، ایس ڈی او محمود بوٹی سب ڈویژن علی رضا کو ایکسیئن میکلورڈ روڈ ڈویژن تعینات کرنے ،ایس ڈی او باغبانپورہ سب ڈویژن تیمورعالم کو تبدیل کر کے ایس ڈی او محمود بوٹی سب ڈویژن، مقبول احمد کو ایس ڈی او الطاف کالونی سب ڈویژن جبکہ صغیر احمد کو فیض پور سب ڈویژن سے تبدیل کر کے ایس ڈی او بند روڈ سب ڈویژن تعینات کردیا گیا ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق محمد حسان ناصر کو ہیڈکوارٹرز رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی جبکہ زاہد حسین کو ایس ڈی اوتاج باغ سب ڈویژن اور رانا تنویر اختر کو ایس ڈی او گوالمنڈی سب ڈویژن تعینات کر دیا گیا ۔