اسلام آباد(آن لائن) فرائیز لینڈ کمپنی اینگرو پاکستان لمیٹڈ(ایف سی ای پی ایل) کو30جون2019ء کو ختم ہونے والی ششما ہی کے دوران238.791 ملین روپے کا خسارہ ہوا ہے ۔پاکستان سٹاک ایکسچینج( پی ایس ایکس) کو بھیجے گئے کمپنی کے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق خسارہ کے باعث کمپنی کے حصہ داروں کو اس عرصہ کے لئی0.31 روپے فی حصص کا خسارہ ہوا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ سال کے اسی عرصہ کے دوران کمپنی کو511.296 ملین روپے کا منافع حاصل ہوا تھا اورکمپنی کی فی حصص آمدن0.67 روپے رہی تھی۔ رواں سال جنوری تا جون کے دوران خسارہ کے باعث کمپنی کی جانب سے کسی قسم کے کیش ڈیوڈنڈ کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔