واشنگٹن( ویب ڈیسک) امریکہ میں ہاٹ ایئر بیلون کی ہنگامی لینڈنگ نے لوگوں کوحیران و پریشان کردیا۔ ایریزوناکے شہر Tucson میں ہاٹ ایئر بیلون لینڈنگ کے دوران بے قابو ہوا اور یوں بیلون میں بیٹھے پائلٹ نے نیچے سڑک پر ہنگامی لینڈ نگ کی جبکہ لینڈنگ کے دوران بیلون درخت سے جا ٹکرایا، تاہم راہگیروں نے بیلون میں بیٹھے افراد کو بروقت ریسکیو کرلیا۔اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ انتظامیہ واقعے کی تفتیش کر رہی ہے ۔