مانچسٹر ( سپورٹس ڈیسک) مانچسٹر سٹی کیخلاف چیلسی کی جیت نے لیورپول کو 30سال بعد انگلش پریمیئر لیگ کا چیمپئن بنادیا۔لیور پول 30 سال بعد انگلش پریمیئر لیگ کا ایک بار پھر چیمپئن بننے میں کامیاب ہوگیا جس کی تاج پوشی آئندہ ہفتے اتحاد سٹیڈیم میں ہوگی۔ لیورپول نے پہلی بار 1992ء میں پریمیر لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔ لیور پول نے 31 میں سے 28 میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے ۔لیورپول کی کامیابی کے بعدبرطانیہ بھر میں جشن کا سماں رہا، خوشی میں منچلوں نے آتش بازی کی اور خوب جشن منایا۔پاکستانی ٹینس سٹار اعصام الحق بھی لیورپول کے مداح نکلے اور اس کی جیت پر گھر میں جشن منایا۔