روم (سپورٹس ڈیسک) معروف ارجنٹینی فٹبالر لیونل میسی نے اپنے کیریئر کے 700 واں گول مکمل کرلئے ۔ انہوں نے سپینش لالیگا میں بارسلونا کی طرف سے اٹلیٹیکو میڈرڈ کیخلاف پنالٹی کک پر گول کیا۔ میچ 2-2 گول سے برابر رہا۔ میسی کا بارسلونا کیلئے 724 میچوں میں یہ 630 واں گول تھا۔ چیک/ آسٹریلن پلیئر جوزف بیکن 805 انفرادی گولز کے ساتھ سرفہرست ہیں۔ برازیل کے رومیرو 772، برازیل کے لیجنڈ فٹبالر پیلے 767دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔