اسلام آباد( آن لائن )گزشتہ مالی سال کے دوران ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن کے شعبہ میں کام کرنے والی کمپنیوں کے منافع میں123.7 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ عارف حبیب لمیٹڈ کی تجزیاتی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال 2018-19 کے دوران ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن کے شعبہ میں لسٹڈ کمپنیوں کامنافع بڑھ کر 7.3 ارب روپے ہوگیا۔ا س طرح انویسٹمنٹ بینکوں کی شرح منافع میں 89.8 فیصد کے اضافہ سے منافع 118 ارب روپے تک پہنچ گیا۔رپورٹ کے مطابق لیدر اینڈ ٹینریز کے شعبہ کی شرح منافع بھی 48.2 فیصد اور منافع بڑھ کر 1.3 ارب روپے ہو گیا ۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج ( پی ایس ایکس) میں رجسٹرڈ تینوں شعبہ جات کی کمپنیوں کاحصہ 2 فیصد کے قریب ہے ۔ رپورٹ کے مطابق 2018-19 کی آخری سہ ماہی کے دوران پی ایس سی میں رجسٹرڈ متفرق کمپنیوں کی شرح منافع 225 فیصد تک بڑھی ہے ۔