لاہور(کامرس رپورٹر)صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں اشیاء ضروریہ کی دستیابی، قیمتوں اور مانیٹرنگ کے امور کاجائزہ لیا گیا۔ صوبائی وزیر نے بعض جگہوں پر آٹے کی عدم دستیابی اور قیمتوں میں اضافے کی شکایات کا سخت نوٹس لیا ہے ۔ انہوں نے متعلقہ افسران سے استفسار کرتے ہوئے کہا کہ غذائی اجناس وافر مقدار میں موجود ہیں، عدم دستیابی اور قیمتوں میں اضافے کی شکایت کیوں پیدا ہوئی۔ صوبائی وزیر نے ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ گرانفروش اورذخیرہ اندوز معاشرے کے مجرم، کسی رعایت کے مستحق نہیں۔مشکل کی اس گھڑی میں مہنگائی مافیا کو کسی صورت عوام کااستحصال نہیں کرنے دیں گے ۔