لاہور ( نیٹ نیوز) بین الاقوامی شہرت یافتہ خوبرو پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے شاعرانہ انداز اختیار کر لیا ہے ۔ فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر ماہرہ خان نے اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ آنکھیں بند کیے بیٹھی انتہائی خوبصورت لگ رہی ہیں۔ ماہرہ خان نے اپنی تصویر کے ساتھ شاعرانہ انداز اپناتے ہوئے تحریر کیا ’جب تم رکو۔۔۔ بہار رکے ، چاندنی رکے ‘۔اداکارہ کی اس تصویر کو نا صرف ان کے مداح بلکہ شوبز شخصیات بھی بہت پسند کر رہے ہیں۔ معروف اداکارہ حرا مانی سمیت کئی شخصیات نے ماہرہ کی تصویر کے لیے پسندیدگی کا اظہار کیا ہے ۔قبل ازیں ماہرہ خان نے اپنی سہیلی اور ان کی بیٹی کی تصاویر شیئر کی تھیں اور ننھی پری کو اپنی گڑیا قرار دیا تھا۔ماہرہ خان نے چھوٹی سی بچی کو سوفو کے نام سے مخاطب کرتے ہوئے تحریر کیا کہ ’آپ میرا چمکتا ستارا، میری چھوٹی سی بیٹی اور میرے دل کا ٹکڑا ہو‘۔سالگرہ مبارک سوفو۔