لاہور( کلچرل رپورٹر) اداکارہ مائرہ خان نے دنیا بھر میں تیزی سے پھیلتے جان لیوا کورونا وائرس کا انٹرویو کر لیا۔ اداکارہ کی جانب سے انسٹاگرام پرشیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ این فائیو ماسک پہنے ادکارہ کسی وائرس یا اجنبی مخلوق کا انٹرویو کر رہی ہیں۔ کورونا سے انٹرویو کرنے والی مائرہ خان کورونا وائرس سے پوچھتی ہیں کہ وہ کون ہے جس پر کورونا نے دلچسپ انداز میں اپنا نام کورونا، سرنیم وائرس، عرفیت کوویڈ، عمر 19سال، ماں کا نام چین، حالیہ دوست امریکا جبکہ سابقہ اٹلی بتایا۔ اپنے طرز کی یہ منفرد ویڈیو سوشل میڈیا سائٹس پر بڑی تعداد میں زیر گردش ہے۔