اسلام آباد(نامہ نگار)ڈپٹی چیئرمین سینٹ سلیم مانڈوی والا کو جعلی چیئرمین نیب کی فون کال آئی جس کے حوالے سے انہوں نے ادارے کے حکام کو آگاہ کردیا ہے ۔سلیم مانڈوی والا کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ لینڈ لائن نمبر پر کال آئی اور کہا گیا کہ موبائل پر کال کرنی ہے ، موبائل پر کال کر کے کہا گیا کہ چیئرمین نیب آپ سے بات کریں گے ،جعلی چیئرمین نیب نے سلیم مانڈوی والا سے کہا کہ آپ کے خلاف نوٹس تھا لیکن میں نے روک لیاے ، ہم شریف لوگوں کو گھسیٹنا نہیں چاہتے ۔جعلی چیئرمین نیب نے کہا کہ آپ کے دوست کا اینٹ سے اینٹ بجانے کا بیان مناسب نہیں تھا،نیب نے معاملے سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم خود اس شخص کو ڈھونڈ رہے ہیں۔