فلوریڈا(این این آئی) پہلی مرتبہ نجی خلائی راکٹ اور کیپسول سے خلا بازوں کو بین الاقوامی خلائی سٹیشن پہنچانے اور واپس لانے کا مشن کامیاب سے مکمل ہوگیا، 2 امریکی خلا باز خلا سے زمین پر بحفاظت واپس پہنچ گئے ، امریکی خلا باز ڈگ ہرلے اور بوب بینکن بین الاقوامی خلائی سٹیشن سے بحفاظت زمین پر واپس پہنچ گئے ، نجی کمپنی سپیس ایکس کا ڈریگن کیپسول خلیج میکسیکو کے مغربی ساحل پر اترا، واضح رہے امریکی خلا بازوں نے ماہ مئی کے اختتام میں کمپنی سپیس ایکس کے خلائی جہاز ڈریگون کیپسول سے اپنا خلائی مشن شروع کیا تھا ، پہلی مرتبہ کسی نجی خلائی راکٹ اور کیپسول کے ذریعے دو خلانوردوں کو زمینی مدار میں زیرِ گردش بین الاقوامی خلائی سٹیشن تک کامیابی سے پہنچایا گیا تھا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خلائی مشن مکمل ہونے پر قوم کو مبارکباد دی ۔