لاہور(کامرس رپورٹر)چیئرمین پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ (پیاف) میاں نعمان کبیرنے حکومتی ادارہ شماریات کی رپورٹ پر تشویش کا اظہار کیا ہے کہ جس کے مطابق گزشتہ مالی سال مہنگائی کا سال رہا ،قیمتیں کنٹرول نہ ہوسکیں تقریباً ہر چیز مہنگی ہوئی ۔چیئرمین پیاف نعمان کبیر نے سیئنر وائس چیئرمین ناصر حمید خان اور وائس چیئرمین جاوید اقبال صدیقی کے ہمراہ پ کہا کہ ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق 2019-20مہنگائی کا سال ہر چیز مہنگائی ہوگئی جس سے سفید پوش اور غریب طبقہ متاثر ہوا ۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی میں ہوشربا اضافہ سے حکومتی ساکھ متاثر ہورہی ہے اس لیے حکومت پرائس کنٹرول کمیٹی کو فعال کرکے اور اشیائکی قیمتوں میں کمی کے فوری اقدامات کرے ۔حکومت جس چیز کا نوٹس لیتی ہے وہ چیز مہنگی ہوجاتی ہے جس سے حکومت کے تاجر دوست ہونے کی ساکھ بھی متاثر ہورہی ہے ۔