ملتان(خبر نگار) سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ہم نے آئین پر لگے آمریت کے دھبے کو دھویا،پیپلز پارٹی کے عدلیہ کی آزادی پر یقین اس بات کا ثبوت ہے کہ جب میں وزیر اعظم بنا تو سب سے پہلا ایگزیکٹیو آڈر ججز کو آزاد کرنے کا کیا،جنوبی پنجاب کی محرومیوں کا ازالہ صوبہ کے قیام میں ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کی طرف سے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کو خطاب کی دعوت دینے کا دعوت نامہ پیش کرنے کے موقع پر ہائیکورٹ بار ملتان اور پی ایل ایف کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ اور ہمارے ہی دور میں پاک فوج اورججز کی تنخواہوں میں سو فیصد اضافہ کیا گیا ہم نے آئین پاکستان پر لگے آمریت کے دھبے کو بھی دھویا اور بے نظیر بھٹو کے خواب کی تعبیر کہ بھٹو کے دئیے گئے آئین کو اصل روح میں سامنے لائے ۔ہم نے نہ صرف پختونوں کو شناخت دی بلکہ سابق صدر آصف علی زرداری سابقہ ادوار میں بلوچوں کے ساتھ ہونے والی زیادتی پر معافی مانگی اور حقوق بلوچستان کا آغاز کیاپیپلز پارٹی ہی ملک کو اندرونی اور بیرونی خطرات سے محفوظ رکھ سکتی ہے ۔