نیویارک(صباح نیوز) اقوام متحدہ نے کہا 8 برس میں ایڈز سے ہلاکتوں میں 33 فیصد کمی آئی ہے ، 2010 کے مقابلے میں 2018 میں ہلاکتیں 33 فیصد کم ہوکر 7 لاکھ 70 ہزار تک پہنچ گئیں، تاہم ادارے نے خبردار کیا کہ ایڈز کی بیماری کے خاتمے کی عالمی کوششیں فنڈ کی کمی کی وجہ سے متاثر ہو رہی ہیں، اس وقت دنیا بھر میں تقریبا 3.79کروڑ افراد ایچ آئی وی کے مرض میں مبتلا ہیں، ان میں سے تقریبا 2.33 کروڑ کو کسی حد تک انٹیریٹورل تھراپی تک رسائی حاصل ہے ۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایڈز کے سبب 2017 میں مرنے والے 8 لاکھ افراد کے مقابلے میں یہ تعداد 2018 میں 7 لاکھ 70ہزار تک گر گئی ۔یہ تعداد 2010 میں ہونے والی 12 لاکھ اموات کے مقابلے میں ایک تہائی کم ہی ۔