برسبین( سپورٹس ڈیسک) پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے 14 رکنی آسٹریلیا ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔وکٹ کیپر بیٹسمین ٹم پین ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ ٹیم کے باقی کھلاڑیوں میں ڈیوڈ وارنر، اسٹیون اسمتھ،کیمرون بین کرافٹ، جو برنز، پیٹ کمنس، جوش ہیزل ووڈ،ٹریوس ہیڈ، مارنس لیبوس جن،نیتن لائن،مچل نیسر، جیمس پیٹنسن، مچل سٹارک اور میتھو ویڈ شامل ہیں۔ ادھر پاکستانی ٹیم اپنے دوسرے وارم اپ میچ کیلئے تیار ہے ۔ کھلاڑی پرفارمنس کیلئے پرجوش ہیں۔