مکرمی !روزنامہ 92 نیوز پاکستان کی اردو صحافت میں ایک خوشگوار اضافہ ہے۔ زیادہ عرصہ نہیں گزرا۔ مجھے اخبار کی دیگر خصوصیات کے علاوہ اس میں اشتہارات کا کم ہونا یا نہ ہونا مثبت طرز عمل دکھائی دیتا ہے۔کیونکہ پاکستان کے زیادہ تر اخبارات اشتہارات کے حجم سے بوجھل ہوتے ہیں۔جس سے ان کے قارئین کی بھی حق تلفی ہوتی ہے۔ وہ بسا اوقات، اہم مواد پڑھنے سے محروم ہو جاتے ہیں۔علاوہ ازیں، اس میں جناب ہارون الرشید ، عارف نظامی اور ارشاد احمد عارف کے رشحات فکر بھی شامل ہوتے ہیں۔ جن کا شمار پاکستان کے صفحہ اول کے دانشوروں میں ہوتا ہے۔وہ میری نظر میںآپ کے اخبار کا حسن اور ماتھے کا جھومر ہیں۔ ان کے علاوہ دیگر لکھنے والے بھی قابل تحسین ہیں۔ تاہم میں یہ کہنا چاہوں گا۔ کہ خوب سے خوب تر کی تلاش جاری رکھنی چاہیئے۔وہ دن دور نہیں جب روزنامہ نائنٹی ٹو نیوز کی بھرپور استعداد کے باعث قارئین کو اپنے اخبار پر بجا طور پر فخر محسوس ہو گا۔ (محمد یسین بھٹی، ملتان)