لاہور(کلچرل رپورٹر) معروف ماڈل نشا بٹ کی چار سال بعد فیشن انڈسٹری میں واپسی ہوئی ہے اور وہ ان دنوں معروف فیشن برانڈز ، ڈیزائنرز اور ٹی وی کمرشلز میں بطور ماڈل حصہ لے رہی ہیں۔ نشا بٹ نے نائنٹی ٹو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کئی سالوں کے بعد فیشن انڈسٹری میں واپسی کی ہے ۔ ہمیشہ میں نے معیاری کام کوترجیح دی ہے ۔انہوں نے کہاکہ شوبز کی دنیا میں تعلیم یافتہ افراد کا شامل ہونا خوش آئند ہے ۔ میں نے اپنی تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ شوبز سے وابستگی اختیار کی ہے ۔کراچی ،لاہور اور اسلام آباد میں ثقافتی سرگرمیاں بھر پور ہورہی ہیں۔ مجھے بے حد خوشی محسوس ہوتی ہے پاکستان ثقافتی سطح پر اپنا مثبت امیج دنیا بھر میں اجاگر کر رہا ہے یہاں فلم انڈسٹری تیزی سے ترقی کی جانب گامزن ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ مجھے بھی فلم کی آفرز ملتی رہتی ہے لیکن ابھی میری توجہ ماڈلنگ کی جانب ہے ۔ اعلی تعلیم اور فیملی کی سپوٹ کی وجہ سے اﷲ پاک مجھے کامیابیاں عطا کر رہا ہے ۔ لوگ میری محنت اور کام کو پسند کرتے ہیں یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے ۔