لاہور(سپورٹس رپورٹر) اولمپک کوالیفائنگ راونڈ میں حصہ لینے کیلئے قومی ہاکی ٹیم کے ٹرائلز آج نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ہوں گے ۔اولمپک کوالیفائنگ راونڈ میں ہالینڈ کا مقابلہ کرنے کے لئے قومی ہاکی ٹیم کی تشکیل کیلئے ٹرائلز نیشنل ہاکی سٹیڈیم کی گراونڈ نمبر دو پر ہوں گے ۔کیمپ میں شریک 35 کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ بیرون ملک لیگ ہاکی کھیلنے والے سات سینئر کھلاڑی بھی ٹرائلز میں حصہ لیں گے ۔