لاہور(سپیشل رپورٹر) اینٹی نارکوٹکس فورس نے فیصل آباد میں موٹروے کے قریب کارروائی کے دوران ٹرک سے لاکھوں مالیت کی منشیات برآمدکرکے ایک ملزم کو گرفتارکرلیا۔ اینٹی نارکوٹکس فورس حکام کے مطابق ملزم علی محمد پشاور کا رہائشی ہے جو علاقہ غیر سے منشیات لاکر پنجاب کے مختلف شہروں میں سپلائی کرتا تھا۔