لاہور(کرائم رپورٹر) آئی جی پنجاب آفس کے بابوؤں کی سست روی کے باعث جونیئر پولیس افسر سینئر ہوگئے جبکہ سینئر افسران جونیئر ہو کر رہ گئے ۔ذرا ئع کے مطا بق آئی جی پولیس آفس کے بابوؤں نے رینکر پولیس افسران کو پی ایس پی ٹریڈرز الاٹ کرنے کے سلسلے میں 54 پولیس افسران کی فائلیں اپنے ریکارڈ میں گزشتہ دو سال سے دبا رکھیں تھیں۔ ان پولیس افسران کو 2018 میں ترقی ملنا تھی جو نہ مل سکی اس کے باوجود عدالت عظمی نے حکم دے رکھا تھا کہ رینکر پولیس افسران کو پی ایس پی ٹریڈر فراہم کی جائے لیکن اس حکم کے باوجود آئی جی پولیس پنجاب آفس کے بابوئوں نے گزشتہ دو سال سے کیس دبائے رکھا جس کی وجہ سے برائے راست بھرتی ہونے والے اے ایس پی رینکر افسران کے مقابلے میں جونیئر ہونے کے باوجود سینئر ہو گئے ہیں۔