لاہور(سلیمان چودھری )8سال کی تاخیر کے بعد پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن نے ملازمین کی بھرتیوں اور ترقیوں کے حوالے سے ریگولیشن تیار کر لی ہیں ۔سرکاری ملازمت سے ریٹائرڈ ہونے والے افراد جن کی عمر 62سال تک ہو گی وہ کمیشن میں مختلف اسامیوں پر بھرتی ہو سکیں گے ۔کمیشن میں کام کرنے والے ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر 68سال مقرر کی گئی ہے ۔ پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن ہیومن ریسورس ریگولیشن 2019ء کے مطابق چیف ایگزیکٹو آفیسر کی بھرتی کا اختیار بورڈ آف کمشنرز کے پاس ہے ۔ اس پوسٹ کے لیے امیدوار کی عمر کی حد 62سال تجویز کی گئی ہے اور اس کو خصوصی پے سکیل ایم پی ون دیا جائے گا ۔چیف ایگزیکٹو آفیسر کے لیے تعلیمی قابلیت ماسٹر ڈگری ان ہیلتھ ، اکاونئٹنگ ، فنانس، لائاور مینجمنٹ کی ہونا لازمی ہے ۔ مزید برآں 15سال کا ہسپتال یا پبلک ایڈمنسٹریشن ، میڈیسن، اکاوئٹنگ ، فنانس ، لائاور ریگولیشن میں تجربہ ہونا لازمی ہے ۔ڈائریکٹر ز کے لیے لیول1 ، ایڈیشنل ڈائریکٹرزلیول 2، ڈپٹی ڈائریکٹرز لیول 3، مینجر لیول 5، ریشنسٹ ، ڈاکومنٹ کنٹرولر ، پرسنل اسسٹنٹ اور سٹینو گرافر لیول 6میں بھرتی ہوں گے ۔ ڈرائیور ، ڈسپیچراور رائیڈر سپورٹ سٹاف1اور آفس بوائے ، کلینر اور سیکورٹی گارڈز سپورٹ سٹاف 2میں بھرتی ہوں گے ۔کمیشن میں چار طریقوں سے ملازمت ملے گی جس میں ایک ریگولر کنٹریکٹ ، حکومت کے سرکاری ملازمین و افسران کی ڈیپوٹیشن ، ڈیلی ویجز اور انٹرن شپ شامل ہے ۔بورڈ آف کمشنرز ڈائریکٹر ز لیول1 کے بھرتیوں کا اختیار رکھتا ہے ۔ہیومن ریسورس سب کمیٹی لیول 2،لیول 3اورلیول 4کے ملازمین کی بھرتیوں کا اختیار رکھتی ہے ۔لیول 5اور لیول 6کی بھرتیوں کا اختیار چیف ایگزیکٹو آفیسر کے پاس ہو گا ۔ سپورٹ سٹاف کی بھرتیوں کاا ختیار ڈائریکٹوریکٹ ہیومن ریسورس اینڈ سپورٹ سروسز کے پاس ہو گا۔