ممبئی (شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے انکشاف کیا کہ اْن کی شادی کی پہلی رات سینئر اداکارہ ہیما مالینی نے برباد کردی تھی۔اداکار نے بتایا کہ جن دنوں اْن کی شادی گوری کیساتھ ہوئی، اْن کی فلم ’دل آشنا ہے ‘کی شوٹنگ چل رہی تھی ۔شادی کی پہلی رات ہیما جی نے انہیں فون کیا اورفوراً فلم کے سیٹ پرآنے کو کہا۔اہلیہ کو بھی اپنے ساتھ سیٹ پر لے آیا۔ گوری کو میک اپ روم میں بیٹھا کرشوٹنگ شروع کردی اْس وقت رات کے 11 بج رہے تھے ، شوٹنگ رات 2 بجے تک جاری رہی لیکن ہیما جی نہیں آئیں۔شوٹنگ ختم کرکے جب میں میک اپ روم میں واپس آیا تو گوری کرسی پر سورہی تھی۔ اہلیہ کو اس حال میں دیکھ کرشاہ رخ خان کی آنکھوں سے آنسو بہنے لگے ۔