کراچی (آن لائن)کراچی میں پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما تاج حیدر کے گھر ایک بار پھر چوری کی واردات ہوگئی، ان کے گھر لگاتار 3 ماہ میں چوری کی یہ تیسری واردات ہے ، پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما تاج حیدر نے بتایاجب وہ پارٹی کے اجلاس سے واپس آئے تو گھر کا تالا کٹا ہوا تھا اور گھر کے اندر سامان بکھرا ہوا تھا، انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 2 وارداتیں بھی 9 تاریخ کو ہوئی تھیں اور اس بار بھی یہ تیسری واردات 9 تاریخ کو ہی ہوئی ، تیسری بار پولیس کو اطلاع دی گئی ہے ، تاہم پولیس تاحال ملزمان کو گرفتار نہیں کرسکی، گزری تھانہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا، پولیس کے مطابق ملزمان تاج حیدر کے گھر سے کوئی قیمتی چیز لیکر نہیں گئے ، چوری کے وقت گھر میں کوئی نہیں تھا۔