کوالا لمپور(نیٹ نیوز ، آن لائن ) ملائیشیا کے وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں ایشیا پیسیفک اقتصادی تعاون اجلاس کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیں گے ۔ حکمران اتحادی جماعت کی صدارتی کونسل میں 21 فروری کو ہونے والے اہم اجلاس میں ملک میں اقتدار کے تبادلے کے حوالے سے غور و خوض کیا جائے گا۔سابق وزیراعظم نجیب رزاق کو شکست دینے کیلئے بنائے گئے انتخابی اتحاد نے فیصلہ کیا تھا کہ کامیابی کی صورت میں وزیراعظم کے عہدے پرآدھی مدت دو سال کیلئے مہا تیر اور پھر بقیہ مدت کیلئے انور ابراہیم کو وزیراعظم بنایا جائے گا۔انور ابراہیم انتخابات کے موقع پر جیل میں اسیر تھے اس لیے پہلے مہاتیر محمد کو یہ عہدہ دیا گیا جب کہ ڈپٹی وزیراعظم کا عہدہ انور ابراہیم کی اہلیہ کو دیا گیا۔