لاہور(سٹاف رپورٹر)منہاج القرآن ویمن لیگ کے فورم ایگرز کے زیر اہتمام ننھے بچوں اور بچیوں نے شمعیں ہاتھ میں پکڑ کر استقبال ربیع الاول کا جلوس نکالا،آقائے دو جہاں کے ساتھ اظہار عقیدت و محبت کے لئے بچوں اور بچیوں کی طرف سے نکالے گئے ۔چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہم چاہتے ہیں کہ ہماری اولادیں سیرت طیبہ عمل پیرا ہو کر ایک صالح اور باعمل مسلمان بنیں تو پھر بچپن میں ہی ان کو اسلام کی زریں تعلیمات اور سرگرمیوں سے جوڑنا ہو گا ۔ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہاکہ خاتم النبینﷺ بچوں کے بھی شفیق آقا تھے ۔