مکری!ہمارے معاشرے میں ماحولیاتی آلودگی ایک سنگین مسئلہ بن کرسامنے آرہا ہے، جسکی بنیادی وجہ گندگی ہے، ماحول میں آلودگی نہ صرف انسانوں کیلئے خطرہ ہیں،بلکہ دنیامیں رہنے والے تمام حیاتیات کیلئے خطرہ ہیں،ایک رپورٹ کیمطابق دنیامیں آلودگی کیوجہ سے ہرسال 30000جانورمعدوم ہوتاہے،ماحول کوآلودہ کرنے میں ہم انسانوں کابڑاہی ہاتھ ہے،اگرہم پاکستان کے شہروں کی بات کریں توفیصل آباددنیاکے اٹھارویں گندہ ترین شہروں میں شمارہوتاہے،جوکہ انتہائی افسوس ناک ہے،شہروں میں پیداہونے والے کچروں کووقت مقررہ پرٹھکانے لگائیں،ساتھ ہی شہریوں سے بھی اپیل ہے،ماحولیاتی آلودگی سے بچنے کیلئے حکومتی اداروں کے ساتھ تعاون کریں ،اپنے ارددگردکے ماحول کوصاف ستھرارکھیں ،تاکہ ہمارامعاشرہ خوشگواربن سکے،اورہم بیماریوں سے پاک رہ سکیں۔(سنیعہ بیگ ،جامعہ کراچی)