اسلام آباد(سپیشل رپورٹر) مشہور ہالی ووڈ ہیروآرنلڈ شوارزنیگر نے ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان سے معاونت کی اپیل کردی ، ان کی اپیل پر وزیراعظم عمران خان ویڈیو بیان جاری کریں گے ۔ اس حوالے سے سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ ہالی وڈو ہیرو آرنلڈ شوارزنیگر نے وزیراعظم سے معاونت کی اپیل کی ہے ، لائمنٹ ایکشن ہیروز چوتھے سالانہ آسٹرین ورلڈ سمٹ کے سلسلے میں آسٹریا میں اکٹھے ہوں گے ، وزیراعظم اپنے ویڈیو بیان میں ماحولیاتی تغیر ، حیاتیاتی ماحول کے بچاؤ ، گرین نوکریوں کی فراہمی ، غربت کے خاتمے اور نوجوانوں کو سبز مستقبل کا نگہبان بنانے کے حوالے سے اپنے وژن پر روشنی ڈالیں گے ، آرنلڈ ماحولیاتی تغیر کیخلاف وزیراعظم عمران خان کے اقدامات اور عزم کے معترف ہیں اور وزیراعظم کوکلائمیٹ ایکشن ہیرو اورکلائمیٹ ایکشن الائنس کا اہم حصہ سمجھتے ہیں۔