مکرمی ! آج کل انگریزی میں بات کرنے کافیشن بن گیا ہے۔ جو شخص انگریزی بول سکتا ہے اسے پڑھا لکھا سمجھا جاتا ہے۔ ہمیں یہ سوچ تبدیل کرنے کی ضرورت ہے کہ زبانیں آپ کی تعلیم کی دلیل نہیں ۔ پاکستانیوں کو ہمیں اپنی مادری زبا ن کو اہمیت دینا چاہئے ، جبکہ ہم کیا کرتے ہیں کہ ہم اسے دوسری زبان کی طرح برتاؤ کرتے ہیں اور انگریزی کو اعلی زبان سمجھتے ہیں۔ ہمیں یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ جو قومیں غیروں کے پیچھے بھاگنے کی بجائے اپنی ثقافت اور زبان کو اپناتے ہیں ،وہی کامیاب ہوتے ہیں۔ ہمارے لئے یہ بڑی شرم کی بات ہے کہ ہم اپنی قومی زبان کی قدر نہیں کرتے اور نہ سیکھتے ہیں۔ تحقیق سے ثابت ہو چکاہے کہ مادری زبان کی مضبوط بنیاد رکھنے سے نصاب کی بہتر تفہیم اور ساتھ ہی اسکول کے بارے میں زیادہ مثبت رویہ attitude پیدا ہوتا ہے ، لہذا یہ بات اہم ہے اپنے بچوں کو مادری زبانوں میں تعلیم دیں۔ (مریم خان)