اسلام آباد(شوبز ڈیسک) پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے مومنہ درید کو ذہین خاتون قرار دے دیا ہے ۔ نجی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے ماہرہ خان نے کہا کہ وہ ہدایت کارہ مومنہ درید کی قوت فیصلہ سے بہت متاثر ہیں اور بلاشبہ وہ ایک ذہین خاتون ہیں۔ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ وہ تنقید اور رائے دونوں کو مثبت لیتی ہیں یہی وجہ ہے کہ مجھ پر تنقید کے باوجود میں فردوس جمال کا احترام کرتی ہوں۔ ماہرہ خان فلم ’’سر سٹار‘‘ میں بلال اشرف کے ساتھ مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی جبکہ فلم عیدالاضحی پر ریلیز کی جائے گی۔