لاہور(کلچرل رپورٹر)داکارہ مایا علی نے ماہرہ خان کو بری طرح شکست سے دوچار کردیا ہے ۔عید پر تمام تجزیہ کار یہ دعویٰ کررہے تھے کہ ’سپر سٹار‘ سب سے زیادہ بزنس کرے گی لیکن تمام اندازے غلط ہوگئے ہیں کیونکہ مایا علی اور شہر یار منور کی فلم’پرے ہٹ لو‘ نے سب سے زیادہ بزنس کیا ہے ۔عیدالاضحیٰ پر ریلیز ہونے والی فلموں میں ’’پرے ہٹ لو‘‘ نے پہلے پانچ دنوں میں سب سے زیادہ بزنس کرکے میلہ لوٹ لیا۔اس سال عیدالاضحیٰ پر پاکستانی فلم سازوں کی بنائی ہوئی تین بڑی فلموں میں سے ’پرے ہٹ لو‘ نے 15 کروڑ، ’سپر اسٹار‘ نے 14 کروڑ 63 لاکھ، جبکہ ’ہیر مان جا‘ نے صرف 5 کروڑ 72 لاکھ روپے کا بزنس کیا۔پرے ہٹ لو نے پاکستان میں 10 کروڑ اور بیرونِ ملک 5 کروڑ روپے کمائے ؛ سپر اسٹار نے پاکستان سے 9 کروڑ اور بیرونِ ملک سے 5 کروڑ 63 لاکھ روپے کا بزنس کیا؛ جبکہ 6 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار ہونے والی ’ہیر مان جا‘ نے صرف اندرونِ ملک ہی 5 کروڑ 72 لاکھ کمائے اور بیرونِ ملک کوئی کامیابی حاصل نہیں کرسکی۔مایا علی اور شہریار منور اس کامیابی پر بہت خوش ہیں جبکہ ماہرہ خان پریشانی کا شکار ہے کیونکہ میڈیا میں ان کی فلم بارے مسلسل منفی تبصرے آرہے ہیں۔