واشنگٹن ( سپورٹس ڈیسک) امریکا کی نامور ٹینس سٹار میڈیسن کیز نے سنسناٹی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز ایونٹ جیت لیا۔ انہوں نے فائنل میچ میں دو مرتبہ کی گرینڈ سلام چیمپئن حریف روسی کھلاڑی سوتیلاناکزنٹسوا کو شکست دیکر رواں سال کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔امریکا میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز فائنل میں امریکا کی میڈیسن کیز کا مقابلہ دو مرتبہ کی گرینڈ سلام چیمپئن روسی کھلاڑی سوتیلاناکزنٹسوا سے تھا جس میں میزبان کھلاڑی نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے سوتیلاناکزنٹسوا کو ٹائی بریک پر 7-5 اور 7-6(7-5) سے زیر کر کے ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔انہوں نے کہا کہ وہ ٹورنامنٹ جیتنے پر بہت خوش ہیں ۔