کراچی(این این آئی)آل پاکستان ماربل انڈ سٹریز ایسوسی ایشن کے چیئر مین نعمان باقی صد یقی نے مطالبہ کیا ہے کہ ماربل انڈ سٹریز پر جو فیکس ٹیکس پہلے سے نافذ تھا اسی کو پھر سے بحال کیا جائے ۔ یہ مطالبہ انہوں نے گزشتہ روز اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کیا۔ نعمان باقی صد یقی کا مزید کہنا تھا کہ ماربل انڈ سٹریز پر نئے ٹیکس نہ لگائے جائیں، بجلی کے بلوں کے ذر یعے جو فیکس ٹیکس ایف بی آ ر کو پہنچتا ہے اسی کو بحال کیا جائے ، کوئی نیا ٹیکس نافذ نہ کیا جائے ۔ نعمان باقی صد یقی نے بتایا کہ کچھ عر صے قبل آل پاکستان ماربل انڈ سٹریز ایسوسی ایشن کے عہدے داران کی ایف بی آر کراچی کے دفتر میں ایف بی آر کے حکام سے ملاقات ہوئی تھی اور اس ملاقات میں ٹیکس نوٹس دیے جانے کے معاملے پر تباد لہ خیال کیا گیا تھا،ایف بی آر کے حکام نے ماربل انڈ سٹریز کو نوٹس نہ دینے کی یقین د ہانی کرائی تھی جب کہ ہم نے ایف بی آر کے حکام کو ٹیکس نوٹس کے معاملے پر چند تجاویز بھی دی تھیں اور ہمار ی تجاویز کوایف بی آر کے حکام نے خوب سراہا تھا ۔