اسلام آباد ( 92 نیوز رپورٹ) جے یوآئی (ف) کی جانب سے حکومت مخالف آزادی مار چ کن یقین دہانیوں اور شرائط پر ختم کیا گیا؟ اس حوالے سے اپوزیشن جماعتوں میں بداعتمادی پیداہونے لگی ہے ۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن،پیپلزپارٹی اوردیگراپوزیشن جماعتوں نے جے یوآئی (ف) سے مذکورہ معاملہ پر وضاحت مانگ لی ۔ حکومت کی اتحادی پارٹی مسلم لیگ ق کے رہنما و حکومتی مذاکراتی ٹیم کے رکن سپیکرپنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی کے انٹرویوکے بعددیگراپوزیشن پارٹیوں نے جے یوآئی (ف) کی جانب سے آزادی مار چ کے خاتمہ پر خدشات کا اظہارکیا ۔امکان ہے کہ اکرم درانی آج رہبرکمیٹی کو وضاحت دینگے جبکہ آئندہ کا الائحہ عمل بھی طے کیاجائیگا۔