مکرمی !ہماری تعلیم صرف مسابقت کی بات کرتی ہے لیکن ناکامیوں کا مقابلہ کرنا، شکست کو گلے لگانا،مشکل حالات میں امید کادامن تھامے رکھنا اور جینا نہیں سکھاتی۔ہمارے تعلیمی ادارے بچوں کو اپنی طرف مائل کرنے کے لیے مثبت سرگرمیوں کی بجائے ڈانس اور میوز ک کمپٹیشن کرواتے ہیں تاکہ انکا کاروبار چلتا رہے۔اگر ہمارے تعلیمی نظام میں ایسے ہی حالات رہے تو نمبر بڑھتے جائیں گے لیکن تعلیم و شعوربدستور کم ہوتا جائے گااور اسی طرح والدین اساتذہ اور تعلیمی ادارے اپنے بچوں کو سنہرے مستقبل کے خوابوں کی بھٹی میں جھونکتے رہیں گے۔ (عمرفاروق،لاہور)