بیجنگ(ویب ڈیسک)چینی مارشل آرٹ کے ماہر نے نن چکو سے ماچس کی 21 تیلیاں جلانے کا مظاہرہ کرکے گینز ریکارڈ توڑ ڈالا۔تصویر میں نظر آنیوالے چین کے اس مارشل آرٹسٹ کی مہارت کی داد دینے پڑے گی جس نے اپنی مہارت کا عملی مظاہرہ کر کے نہ صرف دیکھنے والوں کو دنگ کردیا بلکہ گنیز ریکارڈ بھی توڑ ڈالا۔چین کے شہر شنگھائی سے تعلق رکھنے والے Xie Desheng نامی مارشل آرٹ کے ماہر نے نَن چکو سے ایک منٹ میں 21 ماچس کی تیلیاں جلا کر نیا گنیز ریکارڈ قائم کردیا جسے باقاعدہ طور پر گنیز بک میں جلد ریکارڈ کیا جائیگا۔