واشنگٹن (نیٹ نیوز) مارول کامک بکس کے شریک بانی، آئیکونک سپر ہیروز سپائیڈر مین اور دی ہلک کی تشکیل میں شریک سٹین لی 95 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ۔ سٹین لی کو امریکہ کے کامک بک کلچر کا چہرہ سمجھا جاتا تھا۔ ان کی بیٹی نے بتایا کہ حالیہ برسوں کے دوران ان کے والد کو متعدد امراض کا سامنا تھا، وہ اپنے تمام مداحوں سے محبت کرتے تھے ۔سٹین لی بہت تیزی سے کامک رائٹر کے طور پر ابھرے اور لاکھوں افراد کو اپنے سپرہیروز کی مدد سے مداح بنالیا، اس طرح مارول کی سلطنت قائم ہوئی۔