اسلام آباد(سپیشل رپورٹر)جمعیت علماء اسلام کے زیر اہتمام اسلام آباد میں آزادی مارچ کے سلسلے میں جمعیت علمائاسلام (ف )کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن نے پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس18ستمبر کو اسلام آباد میں طلب کرلیا ہے ۔ عاملہ کے اجلاس میں آزادی مارچ کی تاریخ اور حکمت عملی و دیگر اہم امور پر مشاورت ہوگی جبکہ مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں حتمی فیصلہ متوقع ہے ۔