لاہو ر(کامرس رپورٹر) پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسو سی ایشن فرنٹ(پیاف )کے چیئرمین میاں نعمان کبیر نے سنیئر وائس چیئرمین ناصرحمید خان اور وائس چیئرمین جاوید اقبال صدیقی کے ہمراہ ایک بیان میں کہا کہ سٹیٹ بنک آف پاکستان مانیٹری پالیسی میں شرح سود میں واضح طور پر کمی لائے ۔ مارک اپ سنگل ڈیجٹ پر لانے سے صنعتوں کو فائدہ ہو گا پیاف کے عہدیداروں نے کہا کہ موجودہ حالات میں کاروباری برادری کو سستے قرضوں کی اشد ضرورت ہے ۔مارک اپ کی شرح میں کمی سے معاشی مسائل کم ہونگے ۔چیئرمین پیاف نے مزید کہا مارک اپ ریٹ میں کمی کا صحیح فائدہ حاصل کرنے کیلئے توانائی سیکٹر زکے ریٹس اور دیگر مسائل حل کرنا ہو نگے ۔چیئرمین نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ معیشت سے متلقتہ بینکنگ پالیسوں پر نظرثانی کر ے اور نجی شعبے کو زیادہ سے زیادہ سہولیات د ے ۔لاہور چیمبر کے صدر عرفان اقبال شیخ نے کہا توانائی کا بحران اور دیگر مسائل کے حل پر توجہ نہ دی گئی تو مارک اپ ریٹ میں کمی سے معیشت کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا ۔