ملتان( آن لائن )فیس بک کے بانی مارک زکربرگ دنیا کے سب سے کم عمر ارب پتی بزنس مین ہیں۔ان کی عمر صرف35 برس ہے اور وہ 68.9 بلین ڈالر کے اثاثوں کے مالک ہیں۔دنیا بھر میں رججانات اور اعدادو شمار کے \حوالے سے اپنی شناخت رکھنے والی ویب سائٹ سپیکٹیٹرانڈیکس کی طرف سے جاری کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق سب سے عمررسیدہ ارب پتی افراد میں وارن بفٹ کی عمر88 برس ہے اور وہ 84.1 ارب ڈالر کے مالک ہیں۔دوسرے نمبر پرامریکی بزنس مین سکیلڈن ایڈلسن ہیں جن کی عمر 85 برس ہے اوروہ35.7 ارب ڈالر کے مالک ہیں۔ اسی طرح 83 سالہ چارلس کوچ جو امریکی بزنس مین ہیں ، 51.5 ارب ڈالر اثاثوں کے مالک ہیں جبکہ امریکی سیاستدان اور مصنف مائیکل بلوم برگ 62.1 ارب ڈالر کے مالک ہیں اوران کی عمر77برس ہے ۔دلچسپ بات یہ ہے کہ ان تمام ارب پتی افراد کاتعلق امریکہ سے ہے ۔