کراچی (شوبز ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ایمن خان نے گزشتہ دنوں انسٹاگرام پر شہرت کے تمام اگلے پچھلے ریکارڈز توڑتے ہوئے ماہرہ خان کو بھی فالوورز کی دوڑ میں پیچھے چھوڑ دیا تھا۔ایمن خان کی جانب سے ایک بیان سامنے آیا جس میں ان کا کہنا ہے کہ ماہرہ سے کوئی مقابلہ نہیں ، وہ ماہرہ سے بہت پیار کرتی ہیں۔پاکستان میں سب سے زیادہ فالو کی جانے والی شخصیات میں ایمن نے ماہرہ کو تو پیچھے چھوڑا تھا تاہم کچھ ہی دنوں میں ماہرہ کے فالوورز کی تعداد بھی ایمن کے فالوورز جتنی ہوگئی ہے ۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ایمن خان کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 5 اعشاریہ 9 ملین یعنی 59 لاکھ سے زائد ہوگئی جو کہ ماہرہ خان سے 1 لاکھ زیادہ تھی۔