لاہور(کلچرل رپورٹر)اداکارہ ماہرہ خان کی فلم ’ سپر سٹار‘ میں عاطف اسلم کی اواز میں گایا گیت ’انجانا‘ ریلیز کردیا گیا۔ اس کی دھن زیبا بختیار کے بیٹے اذان سمیع خان اور سعد سلطان نے ترتیب دی ہے جبکہ گانے کے بول شکیل سہیل نے لکھے ہیں۔ گانے میں ماہرہ خان اور بلال اشرف کے درمیان ہونے والی محبت دکھانے کی کوشش کی گئی ہے جسے مختلف مقامات پر فلمایا گیا ہے ۔