کیلیفورنیا(ویب ڈیسک) جرمن اور امریکی سائنسدانوں کی مشترکہ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ جو لوگ موٹاپا کرنے کے لیے بہت کم کھاتے ہیں ان کے پیٹ میں نقصان دہ جراثیم کی تعداد بڑھ جاتی ہے ۔تحقیق میں 80 خواتین رضاکار شریک کی گئی جو موٹاپے میں مبتلا تھیں، جن میں سے نصف کو روزانہ صرف 800 حراروں (کیلوریز) والی غذا 16 ہفتوں تک کھلائی گئی۔باقی نصف خواتین نے معمول کے مطابق کھانا پینا جاری رکھا،۔ ڈائٹنگ کرنے والی خواتین کو وزن کم کرنے کے معاملے میں کچھ خاص افاقہ تو نہیں ہوا، البتہ ان کے پیٹ میں جراثیم کی اقسام میں نمایاں کمی واقع ہوگئی۔