مکرمی! یہ بات کسی سے پوشیدہ نہیں ہے کہ جب پاکستان نے انگلینڈ کو شکست دے کر ورلڈ کپ جیتا تھا تو اس کی امید کسی کو نہ تھی بلکہ اس وقت پاکستانی کرکٹ ٹیم بہت برے حالات سے دوچار تھی۔ پاکستان نے سب کو ہرا کر ورلڈ کپ اپنے نام کیا تھا۔بس یہ فرق موجود ہے کہ اس ٹیم میں عمران خان، وسیم اکرم، جاوید میانداد وغیرہ جیسے نام موجود تھے ۔کاش آج کی ٹیم بھی اس وقت سے سیکھتی تو آج ایسی کارکردگی نہ ہوتی ۔ (وریشہ پرویز، جناح یونیورسٹی کراچی)