لاہور (92نیوزرپورٹ) پاکستان کے مارشل آرٹس ماسٹر راشد نسیم نے ایک منٹ میں مکوں کی مدد سے 62 اڑتے ہوئے کلے سپورٹنگ ٹارگٹ توڑ کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا، گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے ای میل کے ذریعے راشد نسیم کے ورلڈ ریکارڈ کی تصدیق بھی کر دی، راشد نسیم نے گنیز ورلڈ ریکارڈ کی سالگرہ کے موقع پر اپنا ریکارڈ بنایا ۔راشد نسیم نے کہا کہ عالمی وبا کے باعث حالات مشکل اور 7 ماہ سے ملازمت سے محروم ہوں ، اب ان کے لیے مزید ریکارڈ بنانا مشکل ہو گیا ہے ، ماشل آرٹس ماسٹر راشد نسیم نے حکومت سے مالی تعاون کی درخواست کرتے ہوئے کہا پاکستان کے لیے 100 ریکارڈ بنانا چاہتا ہوں۔