مکرمی! میں آپکے اخبار کے توسط سے حکام بالا کی توجہ ایک اہم مسئلے کی جانب مبذول کروانا چاہتی ہوں کہ کورونا کے بڑھتے ہوئے اثرات کی وجہ سے احتیاطی تدابیر کے طور پر ماسک اور سنیٹائزر کے استعمال کا مشورہ دیا جاتا ہے لیکن ان کی قیمتیں توآسمان سے باتیں کر رہی ہیں جو سنیٹائزر عام طور پر سو اور ڈیڑھ سو میں ملتا تھا آج اْسکی قیمت بڑھ کر 1500سے 2000 تک پہنچ گئی ہے اور جو ماسک 30 روپے سے 50 روپے تک میں ملتا تھا آج وہ بڑھ کر 250 اور 300 تک پہنچ گیا ہے۔ غریب عوام جو کھانے پینے کے لئے پریشان ہیں کاروبار بند ہونے کی صورت میں اْنکے پاس پیسے نہیں ہیں تو وہ لوگ کیسے اتنے مہنگے داموں میں ماسک اور سینیٹائزرکو خرید سکتے ہیں۔ کچھ کمپنیوں میں سنیٹائزر جعلی بنائے جا رہے ہیں۔ لوگوں کے ساتھ دھوکہ کیا جا رہا ہے لوگ اتنے پیسے دے کر بھی صحیح چیز حاصل نہیں کر پا رہے ہیں لوگوں کو اس وقت ایک دوسرے کی مدد کرنی چاہیئے نا کہ اْن کو لوٹنا چاہئے۔میری حکام بالا سے درخواست ہے کہ ماسک اور سنیٹائزر کی قیمتوں میں کمیکے لیے اقدامات کی جائیں اور جو کمپنیاں سنیٹائزر جعلی بنا رہی ہیں اْن کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔ ( نورالعین انصاری نیو کراچی)