لاہور(کلچرل رپورٹر)اداکارہ مایا علی اور شہریار منور کی فلم ’’پرے ہٹ لو‘‘ برطانیہ ،امریکہ اور کینیڈا کے سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کردی گئی۔ فلم کی کاسٹ میں مایا علی،ماہرہ خان، زارا نور عباس، شہریار منور، فواد خان،میرا ،حنا دلپذیر اور ندیم بیگ شامل ہیں۔پاکستان میں فلم کل ریلیز کی جارہی ہے جس کے بارے میں شہریار منور کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ ویک اینڈ کی وجہ سے کیا کیونکہ اس طرح ہماری فلم کو زیادہ دن ملیں گے ۔