لاہور(نمائندہ خصوصی سے )مہا شیوراتری تقریبات اختتام پذیرہوگئیں، بھارت سے آئے ہندو یاتری آج صبح کرشنا مندر کا دورہ کریں گے ۔کٹاس راج میں منعقدہ مہا شوراتری تقریبات میں شرکت کے بعد ہمسایہ ملک بھارت سے آئے ہوئے ہندو یاتری اپنے پردھان سنیل کھنہ کی سربراہی میں لاہور پہنچ گئے ۔ ہندو یاتریوں نے لاہور پہنچنے کے بعد مختلف گروپس کی صورت میں لبرٹی مارکیٹ ، انارکلی ، ایمپوریم مال، پیکجز مال، زینما مال، گیلریا، پیس، شاہ عالم مارکیٹ کا رخ کیا اور رات گئے تک اپنے عزیز و اقارب کے لئے تحائف خریدے ۔ہندو یاتری 25فروری کو واہگہ راستے انڈیا واپس چلے جائیں گے ۔