لاہور(سٹاف رپورٹر)ڈاکٹر شفیق الرحمن جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے نئے امیر منتخب ہوگئے ۔وہ گزشتہ تین سال سے جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل کی حیثیت سے فرائض سرانجام د ے رہے تھے ۔۔امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق،سیکرٹری جنرل امیر العظیم نے نو منتخب امیر جماعت اسلامی بنگلہ دیش ڈاکٹر شفیق الرحمن کے نام اپنے خط میں ان کے لیے استقامت اور بنگلہ دیش اور اس کے شہریوں کے لیے نیک تمناؤں کی دعا کی ہے ۔