اسلام آباد (این این آئی) معروف پاکستانی گلوکارہ ماہرہ خان کے انسٹا گرام پر فالوورز کی تعداد 50 لاکھ ہوگئی ۔تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ ماہرہ خان کے مداح صرف پاکستان میں ہی نہیں دنیا بھر میں موجود ہیں،رواں سال پیرس فیشن ویک میں جلوہ گر ہونے کے بعد ماہرہ خان نے اپنے لکس سے ہر کسی کا دل جیت لیا۔ان کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ انسٹا گرام پر ان کے فالوورز کی تعداد 50 لاکھ ہوگئی ہے اور یہ کسی بھی پاکستانی اداکاہ کے سب سے زیادہ فالورز ہیں ،اداکارہ ایمن خان اور سجل علی بھی اس دوڑ میں زیادہ پیچھے نہیں۔ایمن خان کے اکاؤنٹ کو اب تک 47 لاکھ سے زائد مداح فالو کرچکے ہیں جبکہ سجل علی کے اکاؤنٹ کو 42 لاکھ مداح فالو کررہے ہیں۔