لاہور(سٹاف رپورٹر)پنجاب ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی حکام کا کہنا ہے کہ پنجاب ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی ضروریات زندگی کی تمام اشیا ایک ہی چھت تلے فراہم کر رہے ہے ۔سبزیوں پھلوں میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے ڈی سی ریٹ سے بھی کم کر دیا گیا،اشیا خوردونوش اور ڈرائی فروٹ پر عوام کو خصوصی رعایت دی جا رہی ہے ،سبزیوں اور پھلوں پر 5 سے 10 روپے کم کر دیئے گئے ہے اتوار کے روز سہولت سٹال اور باقی تمام سٹالوں پر ریٹ برابر کر دیئے گئے جس میں آلو نیا کچا چھلکا اول 80 پیاز 55 ٹماٹر 125 لہسن چائینہ 160 کھیرا فارمی 35 ، ادرک تھائی لینڈ 525 میتھی 38 ، بینگن 30 ، پھول گوبھی 52 بھنڈی 90 مولی 25 روپے میں فروحت کئے جا رہے ہے اسی طرح پھلوں میں سیب گاچہ اول 100 ، سیب کالاکولو پہاڑی 100 امردود 80 کیلا 50 انگور موٹا 155 فروٹر 65 اور گریپ فروٹ 13 روپے میں فروحت کئے گئے ۔